اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم متحد ہے اور پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق 27 فروری 2019 کو بھارتی فضائی حملے کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کرنے اور ملک کے ہر بچے کے مستقبل کو محفوظ بنانے پرمسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔
تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھنے کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیراعظم