اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے اخراج کیلئے ایف اے ٹی ایف ٹیم کے دورے کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کسی بھی ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے سے قبل اپنی ٹیم کو دورے کیلئے روانہ کرتا ہے۔ وزیر خارجہ نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
مختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے