اسلام آباد: روئی کے بھاؤ میں فی من 3000 روپے کا غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، اسپاٹ ریٹ میں 3000 روپے کی نمایاں کمی کا سامنا رہا، کیونکہ ڈالر میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
نیویارک کاٹن میں گراوٹ اور کپاس کی پیداوار حوصلہ افزا ہونے کی وجہ سے روئی کا بھاؤ کم ہوگیا۔ کپاس پیدا کرنے والے کئی علاقوں سفید مکھی کے حملے کا سامنا رہا۔ کاشتکاروں کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔
چیئر مین PCGA وحید ارشد کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی بحالی سے معیشت کی بحالی ہے۔ TMA بھاری ٹیکس سے 50 فیصد جننگ فیکٹریاں غیر فعال ہوگئی ہیں، جس کے باعث کپاس کے کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے شروع سے ہی مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں دباؤ تھا ٹیکسٹائل اسپنرز خریداری سے اجتناب برتتے نظر آئے جبکہ جننرز فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے اسپنرز پیچھے کی طرف بھاگ رہا تھا جبکہ جنرز اسکے پیچھے لگا ہوا تھا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔
روئی کا بھاؤ 20000 تا 21000 روپے سے کم ہوکر 17000 تا 17500 روپے ہونے کے بعد دوبارہ 18000 تا 19000 روپے ہوگیا۔ حکومت کی مداخلت کی وجہ سے ڈالر میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھاؤ بھی نسبتاً کم رہا۔
ٹیکسٹائل اسپنرز توانائی کی قیمت میں مسسلسل اضافہ کے علاوہ شرح سود میں اضافہ کی تلوار بھی سر پر لٹک رہی ہے اور گیس کی قیمت میں اضافہ اور رسد میں کمی کی وجہ سے بھی پریشان ہے جس کی وجہ سے وہ محتاط خریداری کر رہے ہیں۔
دوسری جانب آرمی چیف تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقاتیں کرکے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور آئندہ کے منصوبوں کے متعلق بریفینگ دے رہے ہیں جسے تاجر اور صنعت کار سراہ رہے ہیں لیکن اس کا فوری طور پر مثبت اثرات مرتب ہونے شروع ہوگئے ہیں لیکن ابھی فوری طور پر توانائی وغیرہ کے مسائل حل کرنے سے کاروبار پر فوری مثبت اثرات ہو سکتے ہیں خصوصی طور پر ٹیکسٹائل سیکٹر کو فائدہ ہوسکے گا برامدات میں اضافہ ہوسکے گا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کپاس کی فصل تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ بہرحالی کئی علاقوں میں کپاس کی فصل پر کالا تیلہ سفید – مکھی نے شدید حملہ کیا ہوا ہے کاشتکاروں کو محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔
صوبہ سندھ میں روئی کے بھاؤ میں فی من 2000 تا 2500 روپے کی نمایاں کمی ہوگئی بھاؤ 17500 تا 18000 روپے پھٹی کے بھاؤ میں بھی فی 40 کلو 500 تا 700 روپے کمی واقع ہوئی جو 8000 تا 8800 روپے چل رہا ہے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ 18500 تا 19000 روپے پھٹی کا بھاؤ 8000 تا 9500 روپے رہا۔ بلوچستان میں روئی کا بھاؤ 18000 تا 17800 روپے پھٹی کابھاؤ 9000 تا 10000 روپے رہا۔ بنولہ کھل تیل کے بھاؤ میں بھی مندی رہی۔
مزید پڑھیں:لاہور میں میٹرو بس جنگلے سے ٹکرا گئی، 8 خواتین زخمی
کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کے بین الاقوامی کاٹن کے بھاؤ میں ملاجلا رجحان رہا وعدے کا بھاؤ فی پاؤنڈ 89 امریکن سینٹ ہونے کے بعد 85.91 سینٹ پر بند ہوا۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 24-2023 کیلئے 85 ہزار 100 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔