وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات جاری، ملک بھر میں پانچ لاکھ طلبہ و طالبات شریک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا میں دینی تعلیم و تربیت کے سب سے بڑے پرائیویٹ نیٹ ورک وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات کا اغاز ہوگیا ہے جن میں ملک بھر کے سوا پانچ لاکھ طلبہ و طالبات شریک ہیں جن میں سے ایک لاکھ حفاظ و حافظات کے علاوہ شعبہ درس نظامی کے سوا چار لاکھ طلباء وطالبات شریک ہیں۔

اس سال مجموعی طور پر درجات حفظ  اور درس نظامی میں سوا پانچ لاکھ طلباء وطالبات شریک امتحان ہیں۔ گزشتہ سال کی نسبت تقریبا پچاس ہزار طلباء وطالبات کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں درس نظامی کی تکمیل کرنے والے گیارہ ہزار چھ سو تریسٹھ (11663) طلباء اور اکیس ہزار نو سو بیس (21920) طالبات امتحان میں کامیاب ہوکر سند فراغت حاصل کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

گیمنگ اور اینیمیشن کی دنیا میں سینٹر آف ایکسیلنس گیم چینجر ثابت ہوگا، امین الحق

دراسات دینیہ کے دو سالہ کورس مکمل کرنے والے دو ہزار آٹھ سو پینتالیس (2845) طلباء اور بائیس ہزار چھ سو بیس (22620) طالبات شریک امتحان ہیں جبکہ تجوید للحفاظ والحافظات اور تجوید للعلماء والعالمات میں تیرہ ہزار ستاون (13057) طلباء و طالبات شریک ہیں مجموعی طور پر تمام درجات کے پانچ لاکھ بیس ہزار آٹھ سو چونتیس (520834) طلباء وطالبات کے نتائج تقریبا ایک ماہ سے بھی کم مدت میں ایک ساتھ جاری کئے جائیں گے۔

اس تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت مجموعی طور انچاس ہزار نو سو چھہتر(49976) شرکائے امتحان میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ملک بھر میں اتنی کثیر تعداد میں طلباء و طالبات کے الگ الگ امتحانی مراکز (سینٹرز) کی تعداد دو ہزار آٹھ سو اڑتالیس (2848) ہے،جس میں طلباء کیلئے سات سو پینسٹھ (765) اور طالبات کیلئے دو ہزار تراسی (2083) سینٹرز قائم کئے گئے ہیں،اس طرح گزشتہ سال کی نسبت مجموعی طور پر دو سو بھتر(272) سینٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ان امتحانی مراکز میں نگران عملہ کی مجموعی تعداد سترہ ہزار سات سو اکیانوے (17791) ہے۔جس میں پانچ ہزار نو سو چھیاسٹھ (5966) نگران علماء طلباء کے سینٹرز میں اور گیارہ ہزار آٹھ سو پچیس (11825) خواتین عالمات طالبات کیلئے قائم کئے گئے امتحانی مراکز میں نگرانی کی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔مجموعی طور پر گزشتہ سال کی نسبت پندرہ سو دو (1502) نگران علماء و عالمات کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مثالی امتحانی نظم و ضبط پر اطمینان کا اظہار کیا اور امتحانات کے لیے خدمات سرانجام دینے والے ذمہ داران وکارکنان کی خدمات کو سراہا۔

Related Posts