عید پر گھروں میں صف ماتم، حب میں پولیس موبائل الٹنے سے 5 اہلکار شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five cops martyred as police mobile overturns in Hub

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حب: ایک افسوسناک واقعے میں پولیس موبائل الٹنے سے 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

واقعہ وندر میں اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹائر پھٹنے کے باعث موبائل بے قابو ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایک اور واقعے میں کراچی کے علاقے سچل میں پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملے میں کم از کم تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ سچل کراچی میں مبینہ طور پر پولیس کی گاڑی پر ہینڈ گرنیڈ کریکر پھینکا گیا جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس واقعے سے قبل نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے ایس ایس پی کے اسکواڈ پر دستی بم پھینکا۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی نصیر آباد حسین لہری اپنے اسکواڈ کے ہمراہ معمول کے گشت سے واپس آرہے تھے کہ دستی بم پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس، سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی جگہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

Related Posts