کنواروں کیلئے اظہارِ محبت کے دن پر دیکھنے والی 5 ویلنٹائن ڈے مخالف فلمز

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنواروں کیلئے اظہارِ محبت کے دن پر دیکھنے والی 5 ویلنٹائن ڈے مخالف فلمز
کنواروں کیلئے اظہارِ محبت کے دن پر دیکھنے والی 5 ویلنٹائن ڈے مخالف فلمز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اظہارِ محبت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس موقعے پر محبت کرنے والے ایک دوسرے کو تحفے تحائف دیتے ہیں تاہم کنوارے شہریوں کیلئے ویلنٹائن ڈے کوئی خوبصورت دن نہیں سمجھا جاتا۔

کچھ لوگوں کیلئے ویلنٹائن ڈے صرف 14 فروری یا آج کی طرح معمول کا پیر کا دن ہی کہا جاسکتا ہے۔ یہاں ڈئیر زندگی سے لے کر لیگلی بلونڈ تک 5 فلموں کا جائزہ پیش کیاجارہا ہے جن کے موضوعات کو ایک طرح سے ویلنٹائن ڈے مخالف کہا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جونی ڈیپ یا لیونارڈو ڈی کیپریو؟ ماہرہ خان کا پسندیدہ فنکار معمہ بن گیا

1۔دی ڈیول وئیرز پراڈا

فوٹو: ای ڈبلیو ڈاٹ کام

زیادہ تر فلموں میں اگر ساتھی نہ ملے تو دکھ اور کرب دکھایا جاتا ہے تاہم دی ڈیول وئیرز پراڈا میں مرکزی کردار زندگی کو شریکِ حیات کے حصول تک محدود نہیں رکھتا بلکہ اپنی ذات کے متعلق سیکھتا اور نئی تبدیلی کو کھلے دل سے قبول کرتا ہے۔

2۔ڈئیر زندگی

فوٹو: بالی ووڈ ہنگامہ

عالیہ بھٹ کی فلم ڈئیر زندگی ایک نوجوان اور خود مختار لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی کی تعریف کرنا سیکھتی ہے اور اپنی ذات سے محبت کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔ بھارتی فلمیں جذباتیت پر مبنی ہوتی ہیں، تاہم ڈئیر زندگی دلچسپ کہی جاسکتی ہے۔

3۔ہاؤ ٹو گیٹ اوور اے بریک اَپ 

فوٹو: نیٹ فلکس

جیسا کہ نام ہی سے ظاہر ہے کہ یہ فلم ممکنہ شریکِ حیات سے تعلق ٹوٹنے کے بعد کے حالات کے گرد گھومتی ہے۔ یہ ایک کاپی رائٹر کی کہانی ہے جو بلاگ لکھ کر اپنی زندگی کے عروج و زوال کو کہانی کی صورت میں لوگوں تک پہنچاتی ہے۔

4۔ہاؤ ٹو بی سنگل؟

فوٹو: دی راپ

ریبل ولسن اور ڈکوٹا جانسن کی فلم ہاؤ ٹی بی سنگل کچھ خواتین کے گرد گھومتی ہے جو پہلے سے موجود شریکِ حیات سے طویل مدتی رشتے سے رخصت لے کر دیگر لوگوں کے ساتھ کچھ وقت گزارتی ہیں۔

5۔لیگلی بلونڈ

فوٹو: دی ہالی ووڈ رپورٹر

آج سے 21 سال قبل ریلیز کی گئی پرانی رومانوی مزاحیہ فلم لیگلی بلونڈ میں مرکزی فنکارہ فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہے اور ہارورڈ لاء اسکول میں وکیل بننے کیلئے داخلہ بھی لے لیتی ہے تاکہ قانون سیکھ سکے۔ 

Related Posts