وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ناظرین کی اینی میٹڈ سیریز اور شوز میں دلچسپی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور اسی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے نیٹ فلکس نے بھی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر اینی میٹڈ شوز کی تعداد بڑھادی ہے۔
رواں سال نیٹ فلکس پر کئی اینی میٹڈ سیریز اور شوز پیش کیے جائینگے جن کی فہرست ہم نے تیار کردی ہے:
مائے ڈیمون (سیزن 1)
اگلو کے ذریعے تیار کی گئی مذکورہ سیریز نیٹ فلکس پر 23 نومبر سے شروع ہوگی، تاہم سیریز کے حوالے سے ابھی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
سیریز کا عنوان ایک ممکنہ طور پر خود شناسی اور فلسفیانہ کہانی کی طرف اشارہ کرتا ہے، جو ایسے لوگوں کیلئے ایک اینیمی بناتا ہے جو گہری اور فکر انگیز بیانیے کی تعریف کرتے ہیں۔
پوکمون کون کیئرج (سیزن1)
ڈوارف اسٹوڈیوز کی تیار کردہ اینی میٹڈ سیریز پوکمون کون کیئرج 28 دسمبر سے شروع ہوگی،سیریز کی اقساط کے حوالے سے ابھی تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
سیریز میں پوکمون کائنات کے حوالے سے ایک نیا نقطہ نظر پیش کیا جائے گا۔
کیپٹن لیزر ہوک: آ بلڈ ڈریگن ریمیکس (سیزن 1)
یوبی سوفٹ فلم اور ٹیلی ویژن کی تیارکردہ یہ سیریز 19 اکتوبر سے شروع ہوگی، سیریز کی اقساط کے حوالے سے ابھی تک کوئی بھی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
پلوٹو (سیزن 1)
پلوٹو کو ایم 2 اسٹوڈیو کے تحت تیار کیا گیا ہے جس کا پہلا سیزن 26 اکتوبر سے شروع ہوگا، تاہم اس کی قسطوں کے حوالے سے ابھی تک کوئی بھی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
سیریز میں اینی می کہانی سنانے کے ساتھ ساتھ ، سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیتوں کا ماہر ہے۔
گڈ نائٹ ورلڈ (سیزن 1 )
نازپروڈکشن کے تحت بننے والی یہ سیریز 12 اکتوبر سے شروع ہوگی، سیریز میں ایک انوکھی اور دلفریب کہانی کو پیش کیا جائے گا جس میں بہت سے پراسرار واقعات بھی ہونگے۔