پاکستان کے پہلے سکھ شہری نے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کر لی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے پہلے سکھ شہری نے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کر لی
پاکستان کے پہلے سکھ شہری نے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کر لی

لاہور: پاکستان کے پہلے سکھ شہری کلیان سنگھ کلیان نے ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی سند حاصل کر لی ہے۔ 42سالہ کلیان سنگھ ملک کی تاریخ میں وہ پہلے سکھ ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کلیان سنگھ کلیان نے اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری جامعہ پنجاب سے ممتاز پنجابی زبان کے ممتاز محقق پروفیسر ڈاکٹر نوید شہزاد کی زیر نگرانی مکمل کی ہے۔ مقالے کا عنوان سندھ مذہب کے بانی بابا گرونانک سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم فل خواجہ سراء نے تعلیم اور پیشہ ورانہ میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑدئیے

ملک کے پہلے سکھ اسسٹنٹ پروفیسر کلیان سنگھ کلیان نے اپنی والدہ کے نام منسوب کیے گئے 600 صفحات کے مقالے کا عنوان گرونانک کی تعیلمات میں انسانی دوستی کا فلسفہ رکھا ہے۔ کلیان سنگھ کا کہنا ہے کہ ملک کا پہلا پی ایچ ڈی سکھ ہونا اعزاز کی بات ہے۔

پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں 12دسمبر 1979 کو پیدا ہونے والے سردار کلیان سنگھ کلیان نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ گرونانک ہائی اسکول میں حاصل کی جہاں بلا امتیاز مذہب تمام عقائد کے ماننے والے طلبہ زیر تعلیم تھے۔

پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے پر سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے انگد سنگھ خالصہ سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی کلیان سنگھ کلیان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حصول پر مبارکباد دی ہے۔ 

تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے والد سردار کلیان سنگھ کلیان نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کے علاوہ 2016 میں ایم فل (پنجابی) کی ڈگری بھی حاصل کی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پنجابی کے اسسٹنٹ پروفیسر مقرر ہوئے۔

Related Posts