اسلام آباد میں برقی گاڑیوں کیلئے پہلا چارجنگ اسٹیشن قائم ہوگیا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری کا مریخ کیلئے عرب امارات کے مشن کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
فواد چوہدری کا مریخ کیلئے عرب امارات کے مشن کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں برقی گاڑیوں کیلئے پہلا چارجنگ اسٹیشن قائم ہوگیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم عرب امارات کو عرب دُنیا کے پہلے خلائی مشن کیلئے مبارکباد دیتے ہیں جبکہ محمد بن راشد اسپیس سینٹر نے تاریخی مشن خلاء میں بھیجا۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان کے عوام مریخ کی تسخیر کیلئے خلاء میں پرواز کرنے والے مشن کی کامیابی کیلئے پرجوش ہیں۔ 

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے اسلام آباد میں قائم ہونے والے پہلے چارجنگ اسٹیشن کے افتتاح پر بھی بے حد خوشی ہے جبکہ اسلام آباد میں اٹک آئل نے جناح ایونیو اسلام آباد میں یہ اسٹیشن قائم کیا ہے۔

وزیرِ مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے چارجنگ اسٹیشن کے قیام کے ساتھ ہی ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ مستقبل کی آمدورفت ای وہیکلز کے ذریعے ہو۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل متحدہ عرب امارات نے سرخ سیارے (مریخ) کی تسخیر کیلئے مشن کی ابتدا کرتے ہوئے سائنسی انقلاب کا آغاز کردیا جبکہ کسی بھی عرب ملک کی طرف سے خلاء میں بھیجا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہوگا۔

مقامی وقت کے مطابق آج صبح 6 بج کر 58 منٹ پر کسی انسان کو ساتھ لیے بغیر خلائی جہاز نے  جاپان کے تنیگاشیما اسپیس سینٹر سے پرواز بھری جس پر متحدہ عرب امارات میں بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  متحدہ عرب امارات نے مریخ کیلئے مشن کا آغاز کردیا

Related Posts