کوئٹہ: بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جعفر ایکسپریس
(فوٹو: ڈان)

کوئٹہ کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈھاڈر میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے بولان کے علاقے پیروکنری کے قریب فائرنگ کی۔ میڈیا رپورٹس میں ریلوے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آ کر ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ سبی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین پر سوار مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ٹرین کے اطراف میں مزید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کی جانب ایمبولینسز روانہ کردی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات سامنے آنے پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

 

Related Posts