لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے دوران سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی گولیاں لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلمان نے لاہرو کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ کی جس کے باعث سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی موقعے پر جاں بحق ہوگئے۔
وین ڈرائیور کی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی، مقدمہ درج
پنجاب پولیس کے مطابق سیکریٹری پنجاب بار کونسل اپنی گاڑی میں سوار ہو کر گھر جا رہے تھے کہ راستے میں 2 نامعلوم مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ بادامی باغ میں واقع عثمان چوک کے نزدیک کی گئی۔ اشرف راہی کی عمر 50 سال تھی۔ان کے ورثاء میں 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
فائرنگ کے باعث جاں بحق اشرف راہی کی میت ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکریٹری بار کونسل کو نشانہ بنانے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے گزشتہ روز سیکریٹری بار کونسل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔ ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا پتہ چلانے کیلئے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں سے مدد لی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سیکریٹری پنجاب بار کونسل کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔