کراچی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی اطہر متین جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اور معروف صحافی اطہرمتین جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے ابراہیم حیدری کے قریب نامعلوم مسلح  ملزمان نے  گاڑی پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں شدید زخمی صحافی اطہر متین جانبر نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد ائیرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 3،ملزمان گرفتار

ابتدائی اطلاعات میں واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ بتایا جارہا تھا، تاہم ایس پی گلبرگ طاہرنورانی کا کہنا ہے کہ کار سوار نے موٹرسائیکل سوارکوٹکر ماری ، جس پر موٹرسائیکل سوار نے غصےمیں آکر کار سوار پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ ایس پی گلبرگ کاکہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر ایک شہری کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہوئے۔ 

جاں بحق صحافی اطہر متین کی میت ضروری قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہیداسپتال منتقل کردی گئی، مقتول آج صبح کے وقت اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر لوٹ رہے تھے۔سینئر پروڈیوسر کے انتقال پر ملک کی معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ صحافی اطہرمتین کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے پر افسوس  ہے۔ جرائم پیشہ عناصر بے قابو ہو گئے ہیں، سب سے زیادہ جرائم ضلع وسطی میں رپورٹ کیے جاتے ہیں۔ 

Related Posts