کراچی کے علاقے کیماڑی میں واقع ساؤتھ ایشیاء پورٹ ٹرمینل (ایس اے پی ٹی ایل) کے مقام پر چائنہ پورٹ میں آگ لگ گئی جس کے بعد فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پالیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشیاء پورٹ ٹرمینل پر آج دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر آگ لگی جس کی اطلاع ملتے ہی کے پی ٹی فائر ٹینڈرز کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا۔
آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ابتدا میں آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہوا تاہم کے پی ٹی فائر ٹینڈرز کے بر وقت پہنچنے کے باعث آگ پر قابو پالیا گیا۔
فائر ٹینڈرز کے مطابق آگ کے پی ٹی کے چائنہ ٹرمینل میں موجود ایک کنٹینر میں لگی جسے بجھانے کیلئے کے پی ٹی کے 6 فائر ٹینڈرز موقعے پر پہنچ گئے جبکہ آگ بجھانے کے عمل میں صرف کے پی ٹی کے فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔
کے پی ٹی کے چائنہ ٹرمینل کے کنٹینر میں لگنے والی آگ پر 12 بج کر 40 منٹ پر قابو پا لیا گیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آگ بجھا دی گئی اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا جس کے دوران فائر بریگیڈ کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا۔
شہرِ قائد کے علاقے گلبائی میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جس کے بعد آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، بھاری مالی نقصان