پاکستان، بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے قریب آگ لگ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان، بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے قریب آگ لگ گئی
پاکستان، بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے قریب آگ لگ گئی

چٹاگانگ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز جاری ہے، پہلے میچ کے دوران اسٹیڈیم کے قریب لگنے والی آگ کا دھواں گراؤنڈ تک پہنچ گیا۔ تماشائیوں کو دھویں کے بادلوں نے خوف میں مبتلا کردیا۔

آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ چٹاگانگ کے چوہدری ظہور احمد اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ اسٹیڈیم سے 1 کلومیٹر دور موجود فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث دھویں کے بادل دور دور تک فضا میں پھیل گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ، 4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

انڈر 12 ٹینس کا سیمی فائنل میچ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

دھویں کے کالے بادل اسٹیڈیم کی طرف بھی آتے نظر آئے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج بجھائی جارہی ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ دھواں اسٹیدیم تک آنے کے باوجود کھیل نہیں روکا گیا۔ انتظامیہ نے کھیل جاری رکھا ہوا ہے۔

میچ کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کے خلاف 35 اوورز میں 90 رنز بنا لیے ہیں۔ میزبان کرکٹ ٹیم کے 4 کھلاڑی پہلے ہی پویلین لوٹ چکے ہیں جس کے بعد آنے والے کھلاڑیوں نے بہتر کھیل پیش کیا۔ 

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جارہا ہے، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا تاہم ٹائیگرز کے اوپننگ بیٹسمین شاہینوں کے سامنے لڑکھڑا گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش آج چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں 2 میچز کی سیریز کا پہلا 5 روزہ ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔بابر اعظم ہار گئے۔ بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت لیا۔

Related Posts