اوباڑو، قومی شاہراہ پر 55مسافروں کو لیکر جانیوالی بس میں آگ لگ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اوباڑو قومی شاہراہ پر 55 مسافروں کو لے کر جانے والی بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوباڑو قومی شاہراہ پر مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے بعد اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو بچایا، تاہم مسافر بس آتشزدگی کے نتیجے میں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

 ہائی وے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی، 12 افراد جاں بحق

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں پیش آیا جبکہ مسافر بس کراچی سے بہاولپور جارہی تھی جس پر 55 مسافر سوار تھے۔ ائیر کنڈیشنڈ بس مکمل طور پر جل گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں 2 گھنٹے تک آگ لگی رہی تاہم اسے بجھایا نہ جاسکا۔ آتشزدگی سے مسافروں میں چیخ و پکار اور بھگدڑ مچی جس سے مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی حیدر آباد سپر ہائی وے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی، واقعے میں 12 سیلاب متاثرین جھلس کر جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 10 روز قبل کراچی حیدر آباد سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب مسافر بس میں آگ لگ گئی، چلتی ہوئی بس میں عقبی سمت سے لگنے والی آگ نے پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا۔

Related Posts