کراچی، نیو چالی عابد چیمبر کے گودام میں آگ لگ گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب سُپر اسٹور میں آگ لگ گئی
کراچی میں جیل چورنگی کے قریب سُپر اسٹور میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے نیو چالی میں عابد چیمبر کے گودام میں آگ لگ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیو چالی کے علاقے میں عابد چیمبر کے گودام میں لگنے والی آگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، نجی ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی سے 1 شخص جاں بحق

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے نجی ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔ ایک اور واقعے میں پیٹرول پمپ میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا۔ 

 ایم اے جناح روڈ پر گزشتہ ماہ 17 جنوری کو نجی ہسپتال میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقعے پر پہنچ کر آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔ آگ لگ جانے کے باعث ہسپتال میں دھواں بھر گیا تھا۔ 

نجی ہسپتال میں آتشزدگی کے دوران ویلڈر کے پیشے سے وابستہ شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 1 شخص جھلس کر زخمی ہوا۔ دھواں بھر جانے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ تمام تر متاثرہ افراد کو طبی امداد مہیا کی گئی۔

Related Posts