کراچی میں آتشزدگی، 100 سے زائد جھگیاں جل کر راکھ، 2افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد کے علاقے گلشنِ قادری ملیر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 100 سے زائد جھگیاں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ واقعے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر کے علاقے گلشنِ قادری میں 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں۔ 1 خاتون سمیت 2 افراد جھلس گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نور مقدم قتل، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ آتشزدگی کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ ریسکیو ٹیم نے جھگیوں میں رہنے والے افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔

آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کے 8 فائر ٹینڈرز شریک ہوئے۔ جھگیوں میں لگی آگ بجھا دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں شیرانوالہ باغ کے قریب پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ لگ گئی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

آج سے 6 روز قبل گوجرانوالہ میں شیرانوالہ باغ کے قریب پرانے کپڑوں کے بازار میں آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

آگ لگنے کے باعث کپڑوں کے متعدد اسٹالز جل گئے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

Related Posts