کراچی فش ہابر کے قریب فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی،گلشن میں آتشزدگی سے 4 افراد جھلس گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: فش ہاربر کے قریب پیکنگ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،گلشن میں آتشزدگی سے چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

فائر بریگیڈ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تین فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

ایک اور واقعے میں ہفتے کے روز گلشن اقبال کے بلاک ون میں واقع اپارٹمنٹ کے تہہ خانے میں آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔

مزید پڑھیں:حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں

واضح رہے کہ 27 اگست کو کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں ایک صنعتی یونٹ میں مبینہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 16مزدور جھلس کر ہلاک ہو گئے تھے۔

آگ فیکٹری کی پہلی منزل پر لگی تھی اور وہاں پر موجود ملازمین جان بچانے کے لئے دوسری منزل پر بھاگے جبکہ دوسری منزل پر موجود ملازمین جان بچانے کے لئے چھت پر گئے تو وہاں پر دروازے پر تالا لگا ہوا تھا۔آگ کو بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث آگ پھیل گئی۔

Related Posts