سیالکوٹ: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، گھی، چاول اور دالیں سستے داموں دستیاب ہیں، پنجاب بھر کی فلورملز کو حکومت سبسڈائزڈ نرخ پر گندم فراہم کر رہی ہے، ہم عوام کی طاقت سے ذخیرہ اندوزوں کوشکست دیں گے، سندھ کی حکومت نے گندم کی خریداری میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےاعلان کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کونہیں چھوڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ مافیا نے اپنی بلیک منی وائٹ کرنے کیلئے زرعی اجناس کی ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور مافیا موقع ملنے پر مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے رئیل اسٹیٹ مافیا کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا۔
مزید پڑھیں: آٹے کی مصنوعی قلت کی افواہیں دم توڑ گئیں، ہمارے پاس وافر آٹا موجود ہے۔مسرت چیمہ