بالآخر بھارت نے پاکستانی ٹیم کے ویزے منظور کرلیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستانی اسکواڈ کے ویزے منظور کرلیے گئے ہیں۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق پی سی بی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو احتجاجی خط لکھے جانے کےبعد بھارت نے ویزے منظور کر لیے ہیں۔

 

کرک انفو نے بتایا کہ آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی حکومت نے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے لیے ویزوں کی منظوری دے دی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے ماطبق بھارت نے سیکیورٹی کلیئرنس کا این اوسی بھی جاری کردیا ہے جو بھارتی ہائی کمیشن کو موصول ہوگیا ہے، ویزے لگنے کے بعد پاسپورٹ منگل کو موصول ہوں گے اور قومی اسکواڈ 27 ستمبر کو شیڈول کے تحت بھارت روانہ ہوگا۔

تاخیر کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل یو اے ای میں ٹیم کے بانڈنگ ٹرپ کا منصوبہ منسوخ کرنا پڑا تھا۔

بھارت نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر رکھے تھے۔

ویزے جاری کیے جانے کی صورت میں قومی ٹیم 27 ستمبر کو بھارت روانہ ہو گی، اس طرح سے ٹیم ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز سے قبل صرف ایک روزہ ٹریننگ سیشن کرسکے گی۔

ٓبھارت پاکستان کے علاوہ تمام ٹیموں کو ویزے جاری کرچکا ہے اور جنوبی افریقہ، آسٹریلیا کی ٹیمیں بھارت پہنچ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان سمیت 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Related Posts