قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے ہونے والی سنسنی خیز فائنل مقابلے میں دفاعی چیمپئن فرانس کو ارجنٹینا نے شکست دیدی۔
ارجنٹینا نے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے ہاف میں ہی فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ارجنٹینا اپنی برتری کو برقرار رکھے گا مگر ایسا نہ ہوسکا۔
ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں پینالٹی پرکیا جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔
تاہم دوسرے ہاف میں فرانس کے ایمباپے نے 2 منٹ میں دو گول کرکے میچ میں ارجنٹینا کی برتری ختم کردی، میچ مقررہ وقت تک 2-2 سے برابر رہا۔
دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کی جانب سے تیسرا گول کردیا گیا جبکہ فرانس کی خوش قسمتی تھی اسے پینالٹی مل گئی اور مقابلہ دوبارہ 3-3سے برابر ہوگیا۔
میچ کا وقت ختم ہونے کے باعث مقابلہ پینالٹی پر کیا گیا۔