لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صابر ہاشمی کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر گرفتار کر لیا۔
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سائبر کرائمز ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صابر ہاشمی کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ٹرینڈز اور ہیش ٹیگ چلا کر وزیراعظم کے خلاف ایک مہم چلانے میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کا موبائل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔
مزید پڑھیں:سرکاری ادارے کے ملازمین کا کرپشن بے نقاب کرنے پراقرار الحسن پر تشدد، سرپھاڑدیا
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا ء حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے۔
صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے۔ کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے کہ جسکی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی؟
پوری پارٹی اس وقت @SabirMehmood26 کے ساتھ کھڑی ہے۔ FIA کو بھی چاہیے کہ اس ختم ہوتی حکومت کا آلہِ کار بننے سے گریز کریں۔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 14, 2022