بارش سے متاثرہ فارمولا ون ریس میں فراری تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Ferrari Secures Third Place in Rain-Hit Formula One Race
ONLINE

اسپافرانکوشامپ کے غیر متوقع موسم میں ہونیوالی فارمولا ون بیلجین گراں پری میں آسٹریلوی ڈرائیور آسکر پیاستری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی،فراری کے چارلس لیکلیرک تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مقابلے کا آغاز طوفانی بارش کے باعث حفاظتی گاڑی کے پیچھے ہوا جو ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد میدان میں اتری۔ جیسے ہی حفاظتی گاڑی واپس پِٹ میں گئی، پیاستری نے پہلے ہی موڑ پر نورِس کو پیچھے چھوڑ دیا اور پوری دوڑ کے دوران اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

فراری کے چارلس لیکلیرک نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ان کے ساتھی لیوس ہملٹن ساتویں نمبر پر رہے۔ ان سے آگے ریڈ بل کے میکس ورسٹاپن، مرسڈیز کے جارج رسل اور ولیمز کے ایلکس ایل بون رہے۔

معروف ڈرائیور لیوس ہملٹن نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیراری ایک بڑی تنظیم ہے لیکن اس کے تمام شعبے مکمل صلاحیت کے ساتھ کام نہیں کر رہے۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ وہ ان عظیم ڈرائیوروں کی فہرست میں شامل نہیں ہونا چاہتے جنہوں نے فیراری کے لیے دوڑ تو لگائی لیکن عالمی چیمپئن نہ بن سکے۔ ہملٹن کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کے ہر شعبے کو چیلنج کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے ہدف کو حاصل کر سکیں۔

ریس سے قبل ہونے والے اسپرنٹ مقابلے میں ریڈ بل کے میکس ورسٹاپن نے کامیابی حاصل کی۔

یہ فتح ریڈ بل کے لیے اُس وقت آئی جب ان کے سابق سربراہ کرسچین ہورنر کو سبکدوش کیے ہوئے صرف اٹھارہ دن ہوئے تھے۔ ان کی جگہ نئے سربراہ لوراں مکیز نے ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی ہے اور ان کے تحت یہ پہلی کامیابی ہے۔

ریس کے اختتام پر نویں نمبر پر آنے والے گیبریئل بورٹولیٹو نے بھی اپنی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بارش اور بعد ازاں خشک ٹریک نے مقابلے کو غیر یقینی بنایالیکن ٹیم نے درست فیصلے کیے اور وہ دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Related Posts