فیروز خان نے اپنی دلہن کے ساتھ دلکش تصویر شیئر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انسٹاگرام

معروف ادا کار فیروز خان نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ دلکش تصویر شیئر کردی۔

ادا کار نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کی، جس میں انہیں ’میری‘ کا کیپشن دے کر دل والا ایموجی بھی اس میں ڈال دیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز خان اپنی اہلیہ کے ساتھ بیڈ روم میں موجود ہیں اور ان کی اہلیہ نے ایک ہاتھ فیروز خان کے سینے پر پھیلا کر دوسرے ہاتھ سے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی جس سے ان کے ہاں ایک بیٹی اور بیٹا موجود ہے، تاہم دو برس قبل ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔

یاد رہے کہ علیزے سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا اور دونوں کے درمیان بچوں کی تحویل کے حوالے سے طویل مقدمہ بھی چلتا رہا ہے۔

Related Posts