شہبازشریف کرپشن کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal Minister Fawad Chaudhry criticized Shahbaz Sharif

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف کرپشن کی تحقیقات میں دلچسپ حقائق سامنے آرہے ہیں،کرپشن کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ مقصودشہباز شریف کی مل میں چپڑاسی تھا اس کی تنخواہ 25 ہزار روپے تھی اس کے نام پر اکاؤنٹ کھلااور چارارب روپیہ اس کے اکاؤنٹ سے ہوتا ہوا شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا، اس طرح کے اور درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں ،مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں:مراد سعید کو کس کارکردگی پر ایوارڈ ملا؟، کابینہ میں پھوٹ پڑگئی، وزراء وزیراعظم سے ناراض

ان کا کہنا تھا کہ قوم کو مبارک ہو ایک طویل تحقیقات کے بعد بالآخر 18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائل شروع ہو گا، ان تحقیقات میں چودہ ہزار بینکنگ ٹرانزیکشنز کو کھنگالا گیا حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کیخلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں اور دونوں رہنماء ضمانت پر جیل سے رہا ہونے کے بعد سماعت میں شریک ہورہے ہیں۔

Related Posts