سال 2025 کی سرکاری اسکیم کے تحت 90ہزار افراد حج کرسکیں گے، وزیر مذہبی امور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مذہبی امور
(فوٹو: پی ٹی وی نیوز)

لاہور: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے حاجیوں کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں گے، سال 2025 کی سرکاری اسکیم کے تحت 90 ہزار افراد حج کرسکیں گے۔ 

ہنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر برائےمذہبی اموروہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی سستی کر کے خوشخبری سنائی، حکومت اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، ہماری اتحادی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے مشن پر ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور  نے کہا کہ رواں سال 90 ہزار پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت حج کرسکیں گے، سعودی عرب اور پاکستان میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے، مختصر مدت کے حج کے 11 لاکھ 50 ہزار روپے اور طویل مدتی حج کے 10 لاکھ 50 ہزار مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج اور عمرے کے انتظامات کر نا میری وزارت کا کام ہے، رمضان میں خود جا کر سعودی عرب میں انتظامات کا جائزہ لیا، 28 مئی کو متوقع طور پر حج آپریشن شروع ہوجائے گا، رمضان سے قبل حاجیوں کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کیا جبکہ دوسرا تربیتی سیشن جلد شروع کریں گے۔

Related Posts