وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے،شیخ رشید کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ میں دھماکے کے ذمہ دار دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوں گے۔شیخ رشیداحمد
کوئٹہ میں دھماکے کے ذمہ دار دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوں گے۔شیخ رشیداحمد

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کل اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعطم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اور اتحادیوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 172 سے بھی زائد ارکان موجود تھے۔ انہوں نے پراعتماد انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ چھ ماہ تک پھر کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں پیش کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخاب میں ہمارے 16 ارکان نے پیسے کھائے، وزیراعظم کا اعتراف

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جن 16 ارکان نے سینیٹ الیکشن کے دوران پیسے لیے وہ بھی وہاں موجود تھے تاہم کسی نے وہاں اعتراف نہیں کیا کہ اس سے غلط نشان لگا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ سچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کیا کہا اسے چھوڑیں کل کے الیکشن کی طرف دیکھیں۔

Related Posts