وفاقی حکومت نے اپنے ہاتھ اور پیر کاٹ کر اتحادیوں کو تھما دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنے ہاتھ اور پیر
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اپنے ہاتھ اور پیر کاٹ کر اتحادیوں کو تھما دئیے ہیں، بجٹ منظوری کیلئے اپنے حصے کے اختیارات بھی پی پی پی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کو تفویض کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے اتحادیوں پر نوازشات کی بارش کردی۔ بجٹ منظوری کیلئے حکومت نے اتحادیوں کو اپنے حصے کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی بھی دے دی۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کوٹے کے تحت پی پی پی 9، مسلم لیگ (ن) 13 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کی حق دار تھی لیکن پی پی پی کو اب تک دی گئی اہم کمیٹیوں کی تعداد 11 تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ ایک ایک نشست والی جماعتوں کو بھی قائمہ کمیٹی کی سربراہی مل گئی جو جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے، بی اے پی  کے خالد مگسی اور نیشنل پارٹی کے پلین بلوچ کو بھی سربراہی دے دی گئی۔

وزارتوں پر وفاقی حکومت سے دو دو ہاتھ کرنے والی ایم کیو ایم کو 2 کی جگہ 4 کمیٹیوں کا سربراہ بنا دیا گیا، پی پی پی کو مواصلات، خزانہ، خارجہ امور جیسی اہم کمیٹیوں کی سربراہی مل گئی جبکہ ن لیگ کے نظر انداز اراکین کو پارلیمای سیکریٹریز بنانے کا فیصلہ بھی سامنے آگیا۔

Related Posts