وفاقی کابینہ میں ریکوڈک معاہدہ منظور، اتحادیوں کے تحفظات پر کمیٹی بنادی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا ریکوڈک منصوبے پر سپریم کورٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کا فیصلہ
حکومت کا ریکوڈک منصوبے پر سپریم کورٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس نے ریکوڈک معاہدے کی منظوری دے دی جبکہ اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کی حتمی ڈیل پر دستخط کرنے کیلئے باضابطہ منظوری دی۔ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کی کمی

اعلامیے کے مطابق 15دسمبر کو ریکوڈک کی ڈیل پر حتمی دستخط ہوں گے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے ریکوڈک پراجیکٹ کی تنظیمِ نو کیلئے حتمی معاہدوں پر دستخط کی منظوری دینے کیلئے سفارش کی تھی۔ کابینہ نے متعلقہ وزارتوں کو اجازت دے دی۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظور کردہ ریکوڈک پراجیکٹ فنڈنگ پلان کی توثیق کردی۔ پراجیکٹ کمپنی کیلئے ریگولیٹری فریم ورک کی منظوری دے دی گئی۔ قبل ازیں سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

ریکوڈک معاہدے پر صدارتی ریفرنس کے متعلق سپریم کورٹ کی کارروائی اور رائے سے وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔ 9 دسمبر کو سپریم کورٹ نے رائے دی تھی کہ ریکوڈک پراجیکٹ کی تنظیمِ نو شفاف تھی، معاہدے بھی قانون کے مطابق تھے۔

اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی جو اتحادی جماعتوں کے قائدین سے گفت و شنید کرے گی اور اعتماد میں لے کر تحفظات دور کرنے پر کام کرے گی۔ فیصلہ ہوا کہ متعلقہ فریقین کی مشاورت سے ترمیم اور قانون سازی ریکوڈک منصوبے کی حد تک ہوگی۔

 

Related Posts