پاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف، تمام انڈین ایئرپورٹس بند، سینکڑوں پروازیں معطل

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
پروازیں بند ہونے کے باعث طیارے گراؤنڈ ہیں، فوٹو انڈین میڈیا

بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف سے شمالی اور بھارت کے 20 ہوائی اڈوں پر 10 مئی تک 200 اندرون ملک پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

بھارتی حکام کے مطابق 20 ایئرپورٹس سے پروازیں معطل کردی گئی ہیں، 10 مئی تک 20 ہوائی اڈوں سے کوئی پرواز اڑان نہیں بھرے گی۔

ایئرانڈیا کےمطابق سرینگر، لیہ، جموں، امرتسر، جودھ پور اوربھوج ایئرپورٹ بند ہیں، اس کے علاوہ جام نگر، چندی گڑھ اور راجکوٹ ایئرپورٹس کی پروازیں بھی معطل ہیں۔

انڈین ایئر لائنز نے ان ہوائی اڈوں کے لیے تمام پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے اور یہ پروازیں 10 مئی صبح 5:29 بجے تک معطل رہیں گی۔ ایئر انڈیا نے کہا کہ اس کی دو بین الاقوامی پروازیں، جو امرتسر جا رہی تھیں، دہلی کی جانب موڑ دی گئیں۔

اب بھارتی ایئر لائنز کی تمام پروازوں کا دورانیہ شمالی اور مغربی بھارت سے ممبئی تک بڑھ چکا ہے۔ ایئر لائنز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کے ایل ایم نے اپنی ایمسٹرڈیم سے دہلی اور ممبئی جانے والی پروازوں کے دورانیے میں ایک گھنٹہ اور ایک گھنٹہ پندرہ منٹ اضافے کا اعلان کیا ہے، تاہم ان پروازوں کو غیر ضروری رکنے کے بغیر براہ راست چلایا جائے گا۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان اس کشیدگی کے نتیجے میں فضائی سفر پر مزید اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، اور پروازوں میں مزید تاخیر یا معطلی ہو سکتی ہے۔ مسافروں کو ایئر لائنز کی طرف سے فراہم کردہ تازہ ترین معلومات پر نظر رکھنے کی مشورہ دی گئی ہے۔

Related Posts