ایرانی حملوں کا خوف؛ اسرائیلی سفارتی مشنز بند، یہودیوں کو شناخت چھپانے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ ٹائمز آف اسرائیل)

اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے تمام سفارتی مشنز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اقدام ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے جس میں متعدد ایرانی فوجی رہنماؤں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر اسرائیلی یا یہودی علامات ظاہر کرنے سے گریز کریں اور مقامی سیکیورٹی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

اسرائیل نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ موجودہ حالات میں وہ قونصلر خدمات فراہم نہیں کر سکے گا۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقامی حکام سے رابطہ کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دیں۔

اسرائیل کی جانب سے عالمی سفارتی مشنوں کی بندش اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت ایک سنگین اشارہ ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی سطح پر متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارت نے اپنے شہریوں کو اسرائیل میں پناہ گاہوں کے قریب رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔آئرلینڈ نے اپنے شہریوں کو اسرائیل، لبنان اور فلسطین کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جرمنی کے چانسلر فریڈرک میرز نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات چیت کے دوران یقین دہانی کرائی ہے کہ جرمنی اسرائیلی اور یہودی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اضافی انتظامات کر رہا ہے۔

Related Posts