رواں صدی کے اختتام تک 1500زبانوں کی ناپیدگی کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں صدی کے اختتام تک 1500زبانوں کی ناپیدگی کا خدشہ
رواں صدی کے اختتام تک 1500زبانوں کی ناپیدگی کا خدشہ

کینبرا: آسٹریلوی محققین کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں صدی کے اختتام تک دنیا سے1500زبانیں ناپید ہو جائیں گی۔

بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے کہا کہ اگر موجودہ صورتحال جاری رہی اور اس میں کوئی مداخلت نہ کی گئی تو آئندہ چالیس سال میں زبانوں کو ہونے والا نقصان تین گنا زیادہ ہو جائے گا۔

جس کے نتیجے میں ماہانہ کی بنیاد پر ایک زبان ختم ہو سکتی ہے۔دنیا بھر میں اس وقت7 ہزار تسلیم شدہ زبانیں بولی جاتی ہیں، جس میں سے کئی ایسی ہیں جو جلد ہی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ناپید ہو جائیں گی۔

ماہرین نے ان خدشات کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کا نصاب بائی لینگول یعنی دو زبانوں پر مشتمل ہونے کا مشورہ دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ علاقائی طور پر مضبوط زبانوں کے ساتھ ساتھ قدیم زبانوں کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ اس تحقیق کے لیے تعلیم، پالیسی، سماجی اور اقتصادی پہلووں سمیت مجموعی حالات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے شریک مصنف کا کہنا تھا کہ کسی علاقے کی زبان کی بقا کے لیے سڑکوں کا ڈھانچا تک اہم ہے۔

ہم نے دیکھا کی سڑکیں جتنی عمدہ ہوں گی یعنی کوئی علاقہ جتنا بہتر طور پر دوسرے علاقوں سے جڑا ہوگا اتنا ہی اس علاقے کی مقامی یا قدیمی زبان کی بقا کو خطرہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: نئے سال کا آغاز، فلسطین میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری

لگتاہے سڑکیں مقامی زبانوں کی کچلنے کے لیے غالب زبانوں کو مدد فراہم کرتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں مقامی اور قدیمی زبانوں کے خاتمے کی شرح دنیا میں بلند ترین ہیں۔ اس براعظم پر 250 زبانیں بولی جاتی تھیں، جو اب صرف 40 رہ گئیں۔

Related Posts