شوگرملزمالکان نے 345ارب روپےکی ٹیکس چوری کی،ایف بی آر کی وزیراعظم کو بریفنگ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
شوگرملزمالکان نے 345ارب روپےکی ٹیکس چوری کی،ایف بی آر کی وزیراعظم کو بریفنگ
شوگرملزمالکان نے 345ارب روپےکی ٹیکس چوری کی،ایف بی آر کی وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز مالکان کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ٹیکس تفصیلات چھپانے کے قانون میں ترمیم نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکیا۔

وزیراعظم نےکہا کہ یہ کالا قانون تھا جس کو پچھلی حکومتوں نے اپنے فائدے کے لئے بنایا تھا، اس حکومت میں دہرا معیار کسی صورت نہیں چلے گا، عوام کے ٹیکس کی تفصیلات پبلک ہیں تو شوگر ملز مالکان کی کیوں نہیں؟ 

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ایف بی آر کے حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ شوگر ملز مالکان نے 345 ارب روپے کی ٹیکس چوری کی ہے۔

عمران خان نے شوگر ملز کے دروازوں پر 15 روز میں سی سی ٹی وی کیمرےلگانے کی بھی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان نے ایف نائن پارک گروی رکھنے کی مخالفت کردی

Related Posts