منی بجٹ منظوری روکنے کا مشن، فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب
منی بجٹ منظوری روکنے کا مشن، فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات
منی بجٹ منظوری روکنے کا مشن، فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان منی بجٹ منظوری روکنے کے مشن کیلئے متحرک ہو گئے، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کی ملاقات آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار میں اپوزیشن جماعتوں نے منی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے سر توڑ کوششوں پر حکمتِ عملی طے کرنے کیلئے سر جوڑ لیے۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرینگے۔

متحدہ اپوزیشن کے سینئر رہنما شہباز شریف اور فضل الرحمان آج ہونے والی ملاقات کے دوران لانگ مارچ اور پی ڈی ایم کے لائحۂ عمل پر گفتگو کریں گے۔ منی بجٹ بل ناکام بنانے کے حوالے سے اپوزیشن کی حکمتِ عملی بھی زیرِ غور آئے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کی منظوری ملک کی معاشی پالیسیوں کی جانب مثبت قدم ہے جسے روکنے کیلئے اپوزیشن کی سر توڑ کاوشیں ناکامی سے ہمکنار ہوں گی۔ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں۔

خیال رہے کہ منی بجٹ میں اربوں کی سبسڈی ختم کر کے مختلف ٹیکسز عائد کیے گئے جن کے نتیجے میں عوام پر اربوں کا بوجھ پڑے گا۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ منی بجٹ آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا جو معاشی مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔