فضل الرحمان اور شہباز شریف نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان اور شہباز شریف نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا
فضل الرحمان اور شہباز شریف نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔

لاہور میں شہباز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فوری انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں ملک کے تمام ادارے تباہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سنجیدگی سے اپنے فیصلے کررہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے زیراہتمام 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں ایک تاریخی سیاسی اجتماع منعقد کیا جائے گا، جبکہ 31 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں ایک بہت بڑا اجتماع بھی منعقد کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ہمارا اتنا نقصان نہیں کر سکتے تھے جتنا وزیر اعظم عمران خان نے ملک کا کر دیا ہے۔ 16 ہزار برطرف ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ 16 ہزار برطرف ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ کسان اور مزدور سمیت ہر طبقے کے لوگ پریشان ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ایک نااہل حکومت عوام پر مسلط ہے۔ حکومت سے چھٹکارا ہر آدمی کی خواہش بن گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سربراہی میں حکومت کے خلاف تحریک چلاتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کیا جا رہا ہے ، ڈینگی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے لیکن حکومت سو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں اس طرح کی بدترین صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں فوری انتخابات ہونے چاہئیں۔ شہباز نے مزید کہا کہ صرف شفاف انتخابات ہی ملک کو ٹریک پر لا سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے تمام “حساس معاملات کو غلط طریقے سے سنبھالنے” کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ کے پاکستان کے دفاعی ادارروں نے ملکی دفاع میں بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے امدادی سامان کے مزید 13 ٹرک افغانستان بھیج دیئے

Related Posts