فواد خان اور صنم سعید کی سنسنی خیز سیریز برزخ کا ٹریلر ریلیز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برزخ کا ٹریلر
(فوٹو: انڈین ایکسپریس)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اداکار فواد خان اور صنم  سعید کی سنسنی خیز سیریز برزخ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں مافوق الفطرت طاقتوں اور محبت کی انجانی خواہشات کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔

زی فائیو اور زندگی کے یوٹیوب چینل پر 19جولائی کو پریمیئر ہونے والی سیریز برزخ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے بڑے نام شامل ہیں جس کا آج ریلیز ہونے والا ٹریلر گزشتہ 9گھنٹوں میں 66 ہزار 500 سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

صنم سعید اور فواد خان کی سیریز برزخ کے ٹریلر کو یوٹیوب کے 2 ہزار سے زائد صارفین نے پسندیدگی کی سند عطا کردی۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک 76 سالہ شخص اپنی پہلی محبت کے بھوت سے شادی کرنے کا اعلان کردیتا ہے۔

بوڑھے شخص کی جانب سے بظاہر احمقانہ قسم کا اعلان سامنے آنے کے بعد اس کی اولاد پریشان ہوجاتی ہے اور پریشان  کردینے والے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ ٹریلر اپنے ناظرین کو زندگی کی عجیب و غریب سچائیوں سے بھی روشناس کرتا دکھائی دیتا ہے۔

سیریز کے ہیرو فواد خان کا کہنا ہے کہ برزخ میں کام کرنا خوبصورت تجربہ رہا ہے۔ میں جن لوگوں کے ساتھ کام کرتا ہوں، ان سے محبت کرنے کیلئے آگے آیا ہوں اور سیریز میں کام کرنا گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔جب مجھے برزخ کیلئے بلایا گیا، تو میں نے ہاں کہہ دی۔

Related Posts