اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کے سندھ حکومت کے فیصلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، عام آدمی اور معیشت کو متاثر کرنے کے فیصلے کے خلاف ہونگے۔
سندھ حکومت کے فیصلے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، عام آدمی اور معیشت کو متاثرکرنے کے فیصلے کیخلاف ہوں گے۔
سندہ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، وزیر اعظم کی پالیسی بالکل واضع ہے ہم ہر ایسے اقدام کے خلاف ہوں گے جس سے عام آدمی کی معیشت شدید متاثر ہو NCOC اور سندہ حکومت اس ضمن میں ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کریں کہ عام آدمی کا روزگا اور کاروبار کم سے کم متاثر ہو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 30, 2021
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسا لائحہ عمل مرتب کریں کہ کاروبار کم سے کم متاثر ہو۔
شہر قائد میں ڈیلٹا ویرئینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے کراچی میں 31 جولائی سے 8 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے باعث متعدد علاقوں میں پہلے ہی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ تھا۔
واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے بھر میں 9 روز کا محدود پیمانے پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وباء کے پھیلاؤ کو روک سکیں گے، لاک ڈاؤن سے اسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورتحال پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی بیانات حقائق کے منافی ہیں، دفتر خارجہ