سندھ پولیس نے ان مقدمات میں اعظم سواتی کو گرفتار کیا جو خارج ہوگئے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو انہی مقدمات میں گرفتار کیا ہے جو بلوچستان ہائیکورٹ نے خارج کردئیے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت انسانی حقوق کے حالات یہ ہیں کہ بلوچستان ہائیکورٹ اعظم سواتی پر مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیتی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ کا جہاز کوئٹہ پہنچ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مافیاز کے خلاف جنگ جاری رہے گی، عمران خان کا ویڈیو پیغام

ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم سواتی کو سندھ کے حوالے کیا گیا اور سندھ پولیس نے انہی مقدمات میں گرفتاری ڈالی جو بلوچستان ہائی کورٹ نے خارج کردئیے تھے۔ پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے جہاز پر اعظم سواتی کو لاڑکانہ پہنچایا گیا۔

سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ لاڑکانہ میں اعظم سواتی کو قمبر پہنچایا گیا اور قمبر پولیس نے پی ٹی آئی کے سینیٹر پر اداروں پر تنقید کا جعلی کیس بنا دیا۔ یہ پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سینیٹر کے انسانی حقوق ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی معاملے میں درج تمام مقدمات خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی سندھ پولیس کو حوالگی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

Related Posts