کراچی: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر اپنی وزارت تک محدود رہنے کی پابندی عائد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اپنی وزارت پر زیادہ توجہ دیں۔
مفتی منیب الرحمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فواد چوہدری پر اپنی وزارت تک محدود رہنے کی پابندی لگنی چاہیے۔ دینی امور میں ان کی مداخلت پر شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی کوئی حیثیت نہیں ہم دین کے پابند ہیں۔ انہیں دینی امور میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے اور اپنے کام پر توجہ دینی چاہئے۔
مفتی منیب الرحمن نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ فواد چوہدری کو پابند کریں کہ وہ اپنی وزارت تک محدود رہیں اور دوسرے امورمیں مداخلت نہ کریں۔
مزید پڑھیں: شوال کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عید الفطرمنائی جائیگی