اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیوں نے بے نظیر کی برسی پر تماشا لگا دیا۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری کا بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو پر ردِ عمل سامنے آگیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیوں نے تماشا لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی رہنما گڑھی خدا بخش پہنچے اور بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقعے پر ہونے والے جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: 

دو چور خاندانوں نے ادارے ٹھیک نہیں ہونے دئیے۔ عمران خان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیوں نے تماشا لگایا۔ اقتدار حاصل کرنے کیلئے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری دستور اور جمہوریت پر شرمناک حملوں کے سہولت کار تھے۔

ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ حملوں کی سہولت کاری کے باعث ملک بھر میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ صوبوں کو وسائل سے محروم اور اظہارِ رائے کی آزادیاں مصلوب کی جارہی ہیں جبکہ سندھ کے عوام کو سیلاب کا سامنا تھا۔

سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری اینڈ سن نے بے نظیر بھٹو کے فلسفے پر وہ گہری ضرب لگائی کہ بے نظیر کے قاتل بھٹو کو ختم نہیں کرسکے لیکن پی پی پی کی وفاقی حیثیت کو ختم کرکے انہوں نے بے نظیر کے دشمنوں کا مشن پورا کر دکھایا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آج ملک میں صرف ایک وفاقی پارٹی اور ملک کا صرف ایک لیڈر ہے۔ چاغی کے پہاڑوں سے خیبر اور لاہور سے کراچی تک عمران خان کی للکار ہے۔ سیاسی بونے جعلی تقریروں سے سیاست میں زندہ نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام سیلاب کا شکار تھے اور زرداری کے حواری سندھ کا پیسہ ضمیروں کی منڈیوں میں جھونکتے رہے۔ انتخاب سے فرار میں زندگی تلاش کرنے والوں کو عوام کے سامنے کھڑا کردیں گے۔

 

Related Posts