شہباز شریف، بلاول نے پاکستان کی جگ ہنسائی میں کسر نہیں چھوڑی۔ فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہوچکا ہے، فواد چوہدری
الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہوچکا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی جگ ہنسائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

یہ بھی پڑھیں: 

نواز شریف میری نااہلی چاہتے ہیں۔ عمران خان

ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے کیلئے کتنی عقل چاہئے کہ ترکی کی حکومت اور عوام شدید صدمے میں ہیں۔ ابھی ہزاروں لوگ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ وہ اس وقت میزبانی نہیں کرسکیں گے۔

پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ترکی کے ملتوی دورے کے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن گیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفیٰ منظوری کے اقدام کے متعلق کہا کہ اسپیکر جمہوریت کا پاس رکھیں اور اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہر بات کیلئے عدالت جانا کوئی اچھی پارلیمانی روایت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے تاحکمِ ثانی قومی اسمبلی کے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دیا ہے۔

Related Posts