فواد چوہدری کا سقوطِ ڈھاکہ پر مبنی فلم کھیل کھیل میں کیلئے اظہارِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری کا سقوطِ ڈھاکہ پر مبنی فلم کھیل کھیل میں کیلئے اظہارِ تحسین
فواد چوہدری کا سقوطِ ڈھاکہ پر مبنی فلم کھیل کھیل میں کیلئے اظہارِ تحسین

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سقوطِ ڈھاکہ پر مبنی سجل علی اور بلال عباس کی فلم کھیل کھیل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ 1971 کے سانحۂ سقوطِ ڈھاکہ کے پس منظر میں بننے والی سجل علی کی فلم کھیل کھیل میں کا پریمیئر دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:

میں مسیحیوں کے معاملے پر جنت مرزا کی اصلاح چاہتی تھی۔بشریٰ انصاری

ڈرامہ سیریل پری زاد کے گیت کی موسیقی بھارتی فیشن ڈیزائنر نے چرالی

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سقوطِ ڈھاکہ کے نتیجے میں جس انسانی المیے نے جنم لیا، اس پر پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بہت کم کام ہوا ہے۔ کھیل کھیل میں کی ساری ٹیم انتہائی مبارکباد کی مستحق ہے۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے سجل علی، بلال عباس اور دیگر فنکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے انتہائی مشکل موضوع کو بہت سنبھال کے چلایا۔ انہوں نے عوام کو بھی فلم دیکھنے کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ سجل علی اور بلال عباس کی کھیل کھیل میں کورونا وباء کے دوران ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے جس نے باکس آفس پر پہلے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 1.85 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔شائقین کی بڑی تعداد نے فلم کی تعریف کی۔ 

سقوطِ ڈھاکہ سے مراد ملکی تاریخ کا وہ عظیم سانحہ ہے جس کے نتیجے میں مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہو کر بنگلہ دیش بن گیا۔ کھیل کھیل میں کیلئے اداکارہ مرینہ خان، شہریار منور، جاوید شیخ اور منظر صہبائی نے بھی اداکاری کی۔ 

 

Related Posts