پاکستان میں خون لیے بغیر گردوں کے علاج کی مشین تیار، فواد چوہدری کا اظہارِ مسرت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں خون لیے بغیر گردوں کے علاج کی مشین تیار، فواد چوہدری کا اظہارِ مسرت
پاکستان میں خون لیے بغیر گردوں کے علاج کی مشین تیار، فواد چوہدری کا اظہارِ مسرت

اسلام آباد: پاکستان میں خون لیے بغیر گردوں کی بیماری کے علاج کیلئے ڈائلیسز مشین تیار کر لی گئی جس پر وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خون لیے بغیر گردوں کے علاج کیلئے ڈائلیسز مشین تیار کی گئی۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں تیار کی گئی گردوں کے علاج کی مشین خون لیے بغیر علاج کی صلاحیت رکھتی ہے جو گردوں کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس سی اور ایچ آئی وی جیسے امراض سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایڈوانس اسٹیج کے گردوں کے علاج کیلئے عوام کو ڈائلیسز تجویز کیا جارہا ہے جو کافی پیچیدہ ہوتا ہے۔ پاکستان میں لاہور کی کمپنی بائیو ٹیکنالوجی نے خون لیے بغیر ڈائلیسز کی مشین تیار کی۔

بائیو نکس میڈیکل ڈیوائسز نامی امریکی کمپنی نے بائیو ٹیکنالوجی کو ڈائیلسز مشین تیار کرنے میں تعاون فراہم کیا۔ روبو کڈنی نامی یہ مشین گردوں کے مریضوں کو گھر بیٹھے علاج کی سہولت مہیا کرتی ہے۔

یہ مشین تیار کرنے کا سہرا بائیو نکس کے سی ای او، پاکستانی نژاد شہری فرخ عثمان کے سر ہے۔ مشین کو  ایسے عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے جو گردوں کی بیماری  جیسی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرتے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: بھارتی نوجوان تیز رفتار انسانی کیلکولیٹر قرار 

Related Posts