وفاقی کابینہ نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے عدالتی نظام کی منظوری دیدی۔فوادچوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے عدالتی نظام کی منظوری دیدی۔فوادچوہدری
وفاقی کابینہ نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے عدالتی نظام کی منظوری دیدی۔فوادچوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سمری ٹرائل یقینی بنانے کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کے علیحدہ عدالتی نظام کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، اس میں کوئی شبہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ وفاقی کابینہ نے آج سمندر پار پاکستانیوں کیلئے الگ عدالتی نظام کی منظوری دی جو اوور سیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق روایت جاری رکھنے کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے تک مزید اضافے کا خدشہ

میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا انحصار حالات پر ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمت یوکرین تنازعے کے بعد بڑھی۔ پاکستان میں کتنی دیر تک قیمتیں بڑھنے سے روکی جاسکتی ہیں؟قیمتوں میں اضافہ ہوگا، شبہ نہیں۔
گفتگو کے دوران وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، اس میں کوئی شک نہیں۔ کابینہ اجلاس میں شوگر ایڈوائزری بورڈ پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ این آئی ایچ آر سی کو تحلیل کیا گیا۔ مسلح افواج کی تنخواہ میں 15فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

حال ہی میں وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر بحث کا فیصلہ کیا جس کے بعد قیمتوں کی سمری شوکت ترین کی زیر قیادت وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔

Related Posts