اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا اپنا ڈھانچہ غیر جمہوری ہوتا ہے جو ملک میں جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیر جمہوری ڈھانچہ ہے۔
پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ غیر جمہوری اسٹرکچر میرٹ کی بنیاد پر قائد کو منتخب کرنے کی بجائےصوابدید پر بنیاد رکھتا ہے۔ انہوں نے ن لیگ کی صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی مثال بھی دی۔
مریم نواز اور بلاول بھٹو کی مثال دیتے ہوئے فواد چوہدری نے سوال کیا کہ ان دونوں سیاسی رہنماؤں کا سیدھا اپنی اپنی پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا کوئی جمہوری عمل ہے؟ جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے، ملک میں جمہوریت کیسے آئے گی؟
پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپناغیر جمہوری سٹرکچر ہےجو میرٹ کی بنیاد پر لیڈرشپ کی بجائے صوابدید پر بنیاد رکھتا ہے،مریم نوازاور بلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتےجمہوریت کیسےآسکتی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 22, 2020
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر پر تنقید