پاکستان اور بھارت میں امن صرف برابری کی سطح پر قائم ہوسکتا ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی موجودہ صورتحال میں غیرروایتی رابطے بہت ضروری ہیں، فواد چوہدری
افغانستان کی موجودہ صورتحال میں غیرروایتی رابطے بہت ضروری ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں امن برابری کی سطح پر قائم ہوسکتا ہے، بھارت کو چالاکیاں کام نہیں آئیں گی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں امن اِس خطے کی ترقی کا ضامن ہے لیکن امن صرف خواہش ہی رہے گا اگر بھارت کشمیر پر حق جتائے۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگر بھارت یہ سمجھے کہ کشمیر پر پاکستان بھارت کا آئینی حق تسلیم کرے تو ایسی چالاکیاں نہ کبھی پہلے کام آئیں اور نہ ہی اب آسکیں گی۔

فواد چوہدری نے نریندر مودی کا وزیرِ اعظم عمران خان کے نام خط شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امن اِس خطے کو معاشی سپر پاور بنا سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ امن برابری کی سطح پر قائم کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو سزا نہ ہوئی تو نیب بند کرکے ڈھابہ کھول لینا چاہئے۔

 ٹوئٹر پر2 روز قبل اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کی نیب سے توقع ہے کہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے جبکہ ملزمان کو روزانہ تھیٹر لگانے کے مواقع فراہم کرنا مایوس کن ہے۔

مزید پڑھیں: زرداری کو سزا نہ ہوئی تو نیب بند کرکے ڈھابہ کھول لینا چاہئے۔فواد چوہدری

Related Posts