معصوم بچی فاطمہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کل نکالی جائیگی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
معصوم بچی فاطمہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کل نکالی جائیگی
معصوم بچی فاطمہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کل نکالی جائیگی

نوشہروفیروز کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جمعہ کو خیرپور میں پیر کی حویلی میں تشدد سے جاں بحق ہونے والی 10 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کی لاش کو نکالنے کی اجازت دے دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کنڈیارو سول جج کو مجسٹریٹ مقرر کیا ہے جس کی نگرانی میں مقتول بچی فاطمہ کی لاش کو کل نکالاجائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل (صحت) نے معصوم بچی فاطمہ کی لاش نکالنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کے چیئرمین نواب شاہ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہوں گے۔

فرانزک ماہرین، پیتھالوجی کے پروفیسرز اور ہسپتال کے سینئر میڈیکل افسران میڈیکل بورڈ کے ممبر ہوں گے۔

میڈیکل بورڈ سوبھو ڈیرو مجسٹریٹ کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل (صحت) ڈاکٹر ارشاد میمن نے تشکیل دیا تھا۔

جسد خاکی نکالے جانے کے دوران معصوم بچی کی قبر پر پولیس تعینات رہے گی اور عدالتی احکامات کے مطابق پوسٹ مارٹم ہونے تک پولیس تعینات رہے گی۔

مزید پڑھیں:جج کی اہلیہ ڈنڈوں اور لوہے کی سلاخوں سے روزانہ تشدد کرتی تھی، رضوانہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا

دریں اثناء فرانزک ٹیم بھی حویلی سے شواہد اکٹھے کرنے رانی پور پہنچی جہاں پیر کے تشدد سے فاطمہ کی موت واقع ہوئی۔