بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد روی ٹنڈن 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روی ٹنڈن کو سانس کی تکلیف تھی۔

آنجہانی روی ٹنڈن ہندی فلموں کے نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر تھے جن کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ وینا اور بیٹی روینا شامل ہیں۔ انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں 1963 میں بھارتی فلم یہ راستے ہیں پیار کے سے قدم رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سجل علی کے انسٹافالورز کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ

اپنے فلمی کیرئر کے دوران روی ٹنڈن نے متعدد ہٹ فلموں کی ڈائریکشن دی جن میں انہونی، نذرانہ، کھیل کھیل میں، خوددار اور مجبور سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سوشل میڈیا پر والدکے انتقال کی تصدیق کردی۔

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ میرے والد میرے ساتھ ہمیشہ چلیں گے، میں انہیں کبھی نہیں جانے دوں گی۔ میں ان سے پیار کرتی ہوں۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین، فلمی ستاروں اور ساتھی اداکاروں نے روی ٹنڈن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

روی ٹنڈن نے بھارتی شہر آگرہ کے ایک پنجابی گھرانے میں آنکھ کھولی۔ ان کے بیٹے راجیو کو بھارتی ٹی وی چینلز پر ہدایت کاری جبکہ بیٹی روینہ ٹنڈن کو 90ء کی دہائی میں فلمی دنیا پر راج کرنے والی صفِ اول کی فنکارہ سمجھا جاتا ہے۔ 

Related Posts