کیا پاکستان میں ایسا ممکن ہے؟ باپ نے بیٹی کو بچانے کیلئے کھلے سمندر میں چھلانگ لگا دی، رضاکاروں نے دونوں کو بحفاظت نکال لیا، ویڈیو دیکھیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو غیرملکی میڈیا

باپ نے کروز شپ سے گرنے والی اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا کر  اولاد سے محبت کی نئی مثال قائم کردی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 29 جون کو امریکی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل کی حدود میں پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی 14 منزلہ بحری جہاز کی چوتھی منزل سے ایک کم عمر لڑکی سمندر میں گرگئی تو اسے بچانے کےلیے لڑکی کے باپ نے بھی سمندر میں چھلانگ لگادی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں باپ بیٹی تقریباً 10 منٹ تک سمندر میں تیرتے رہے اور اس دوران باپ نے اپنی بیٹی کو تھامے رکھا جس کے بعد ریسکیو حکام نے ایک چھوٹی امدادی کشتی کے ذریعے دونوں کو بچالیا اور واپس جہاز  پر   پہنچا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک چھوٹی سی کشتی میں سوار ہوکر  ریسکیو  حکام اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر باپ اور بیٹی کو بچا کر واپس لاتے ہیں جس پر  جہاز پر سوار لوگ خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی سمندر میں اس وقت گری جب وہ کشتی کے کنارے لگی لوہے کی حفاظتی سلاخوں (railing) کے پاس کھڑے ہوکر تصویریں بنوا رہی تھی۔

Related Posts