ناپسندیدہ ویڈیو اپلوڈ کرنے پر باپ بیٹے نے ٹک ٹاکر کو پیٹ ڈالا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
علامتی فوٹو

لاہور میں مناواں کے علاقے میں ٹک ٹاک پر وڈیو اپلوڈ کرنے پر باپ بیٹے نے دو نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کیا اور فائرنگ بھی کی جبکہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور پولیس کے مطابق نوجوانوں پر تشدد کا واقعہ مناواں کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزمان نے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں فائرنگ بھی کی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے باعث ایک نوجوان کو دائیں ٹانگ اور بائیں انگوٹھے پر گولی لگی ہے۔

لاہور پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے الزام لگایا کہ نوجوانوں نے ان کے خلاف وڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی ہے۔

پولیس نے تشدد کرنے والے باپ بیٹے پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملک انور اور ان کے بیٹے عمیر نے دونوں نوجوان پر تشدد کیا، ملزمان کے تشدد سے علی رضا اور نواز نامی نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts